خواتین کو ان کی زندگیوں میں خدا سے عظیم محبت کرنے میں مدد کرنے کا ہمارا مشن خدا کے بارے میں ہمارے عقائد سے تشکیل پاتا ہے اور خدا نے بائبل کے ذریعے ہم پر کس طرح اپنے آپ کو ظاہر کیا ہے۔
یہاں اس کا ایک مختصر خلاصہ ہے جو ہمارا ایمان ہے کہ سچ ہے:
ہم ایک خدا پر ایمان رکھتے ہیں، جو باپ، قادرِ مطلق آسمان اور زمین ، جو کچھ بھی ہے، دیکھا اور ان دیکھے کا، بنانے والاہے ۔
ہم ایک خُداوند، یسوع مسیح، خُدا کے اکلوتےبیٹے، ہمیشہ کے لیے باپ کے اکلوتے ، خُدا سے خُداوند، نور سے نور، سچے خُدا سے سچاخُدا ، جو خدا باپ کے ساتھ ہے،پر ایمان رکھتے ہیں۔ جس کے وسیلے سے تمام چیزیں پیدا ہوئیں۔
ہم لوگوں کے لئے اور ہماری نجات کے لئے وہ آسمان سے اترا:
روح القدس کی قدرت سے وہ کنواری مریم سے پیداہو ااور انسان بن گیا۔
ہماری خاطر اسے پنطس پیلاطس کی حکومت میں مصلوب کیا گیا ۔ اس نے موت کا سامنا کیا اور دفن کیا گیا۔تیسرے دن وہ کتاب مقدس کے مطابق دوبارہ جی اُٹھا۔ وہ آسمان پر چڑھ گیا اورخدا باپ کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔ وہ زندہ اور مُردوں کی عدالت کرنے کے لیے جلال کے ساتھ دوبارہ آئے گا، اور اس کی بادشاہی کا آخر نہ ہوگا۔
ہم روح القدس پر ایمان رکھتے ہیں، خداوند، زندگی دینے والے، جو باپ اور بیٹے سے جاری ہوتا ہے۔ باپ اور بیٹے کے ساتھ اس کی پرستش اور تمجید کی جاتی ہے۔ اس نے انبیاء کے ذریعے کلام کیا ہے۔
ہم ایک مقدس کیتھولک اور رسولوں کی جماعت پر ایمان رکھتے ہیں۔
ہم گناہوں کی معافی کے لیے ایک بپتسمہ کو تسلیم کرتے ہیں۔
ہم مُردوں کے جی اُٹھنے اور آنے والی ہمیشہ کی زندگی کی تلاش میں ہیں۔ آمین
ایمان کے عقیدہ میں لفظ “کیتھولک” کا استعمال صرف رومن کیتھولک چرچ کے ساتھ موافقت نہیں ہے، بلکہ، کیتھولک ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے “عمومی، عالمگیر، پورے کے بارے میں۔” ایک “مقدس کیتھولک اور رسولی چرچ” میں ایمان کے اقرار کا مطلب ہے کہ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ ایماندار ایک جسم ہے جس کی بنیاد صرف یسوع مسیح ہے اور صرف اسی کے ذریعے ہم دوسرے ایمانداروں کے ساتھ اتحاد( رفاقت،شراکت) کر سکتے ہیں۔
بائبل خدا کا بے عیب اور لا تبدیل کلام ہے۔
خدا ایک میں تین کے طور پر موجود ہے: باپ، بیٹا، اور روح القدس۔
یسوع کی الوہیت، کنواری سے پیدا ہونا ، بے گناہ انسانیت، صلیب پر موت کا کفارہ، جسمانی طور پر جی اٹھنا، اور آسمان پر چڑھنا۔
سب نے گناہ کیا ہے اور خدا کے جلال سے محروم ہیں۔
صرف مسیح پر ایمان لانے سے فضل سے نجات ہے۔
روح القدس ایمانداروں میں بستا ہے، انہیں مسیحی زندگی گزارنے کی طاقت دیتا ہے۔
مسیح زندہ اور مردوں کی عدالت کرنے کے لیے واپس آئے گا۔
جسم کا جی اٹھنا: آسمان پر تمام سچے ایمان داروں کے لیے ابدی زندگی اور جہنم میں تمام غیر ایمان داروں کے لیے ابدی سزا۔
کلیسیا ہر قبیلے، زبان اور قوم کے سچے ایمان داروں سے بنی ہے۔
ایمان داروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ دوسروں کو انجیل کی خوشخبری سنائیں۔
ہم جانتے ہیں کہ آپ دنیا بھر میں بائبل کی ناخواندگی کےخلاف لڑنے کے لیے فرق پیدا کرنا چاہتے ہیں! جتنی زبانوں ہم کر سکتے ہیں۔ بائبل کے مطالعہ کے وسائل فراہم کرنے کے لیے لو گڈ گریٹلی کے مشن میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
ایک غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر، آپ جیسی خواتین کی سخاوت کی وجہ سے لو گڈ گریٹلی موجود ہے جو واقعی اہم چیزوں میں سرمایہ کاری کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔
ہر عطیہ کا دوسری خواتین کی زندگیوں پر روحانی اثر پڑتا ہے !